Live Updates

عمران خان نے بابر اعوان کو نوازنے کی ٹھان لی

بابر اعوان کو سینیٹر بنوانے کے بعد وفاقی وزیر قانون بنائے جانے کا امکان ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 11 اگست 2018 22:20

عمران خان نے بابر اعوان کو نوازنے کی ٹھان لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2018ء) عمران خان نے بابر اعوان کو نوازنے کی ٹھان لی۔ بابر اعوان کو سینیٹر بنوانے کے بعد وفاقی وزیر قانون بنائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے جس کے بعد چوہدری سرور کوئی بھی سیاسی عہدہ نہیں رکھ سکیں گے اور انہیں سینیٹر شپ سے بھی مستعفی ہونا پڑے گا۔

ان کے مستعفی ہونے کے بعد چوہدری سرور پنجاب کے گورنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی سابق وفاقی وزیر اور ماہر قانون بابر اعوان کو نوازنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔اب تک کی خبر کے مطابق چوہدری سرور کی سینیٹر شپ چھوڑنے کے بعد بابر اعوان کو سینیٹر بنوایا جائے گا اور یوں ان کے وزیر بننے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہیں وفاق میں وزارت قانون کا قلمدان سونپ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بابر اعوان اس سے پہلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر قانون رہ چکے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دور کے بعد جب پارٹی پر مشکل وقت آیا تو بابر اعوان نے بھی پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف کو جوائن کرلیا۔اس موقع پر عمران خان نے اپنے اہم کیسسز میں بابر اعوان کی معاونت بھی حاصل کی اور موجودہ صورتحال میں عمران خان کے تمام تر قانونی معاملات بابر اعوان ہی دیکھ رہے ہیں۔

حالیہ انتخابات میں انہیں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا اور انہیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ اگر تحریک انصاف حکومت میں آئی تو وہ انہیں حصہ ضرور دے گئ۔














Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات