کیا ہارون بلور اور سراج رئیسانی کی شہادتیں لمحہ فکریہ نہیں ہیں

بلاول بھٹو زر داری کا یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی واپس لیے جانے پر رد عمل یوسف رضا گیلانی سے سکیورٹی واپس لینا مجرمانہ عمل ہے ،ْ بیان

اتوار 12 اگست 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی واپس لیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کیا ہارون بلور اور سراج رئیسانی کی شہادتیں لمحہ فکریہ نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے سکیورٹی واپس لینا مجرمانہ عمل ہے، حکومت بتائے کہ یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی ہٹاکر وہ کس کیلئے آسانیاں کر رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت کو معلوم نہیں ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور ان کا خاندان دہشت گردوں کے نشانے پر ہی بلاول نے کہا کہ اسی طرح کے مجرمانہ عمل کے باعث علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہوئے تھے۔انہوں نے یوسف رضا گیلانی سمیت تمام سیاسی قیادت کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔