Live Updates

جنوبی پنجاب کا صوبہ ضرور بنے گا، وزیراعلیٰ پنجاب ایسا ہوگا جو سب کو قبول ہوگا ،ْ احمد حسین

تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہے ،ْ رہنما پی ٹی آئی

اتوار 12 اگست 2018 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ ضرور بنے گا، وزیراعلیٰ پنجاب ایسا ہوگا جو سب کو قبول ہوگا۔ ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈہیڑ نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق تحریک انصاف حکومت بنانے جارہی ہے ،ْ ملک سے کرپشن ، بے روزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پارٹی نے کوئی ذمہ داری سونپی تو احسن طریقے سے ادا کروں گا ،ْ میں نے اپنے مقابلے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، اور سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن کو شکست دی ہے۔ رہنما تحریک اںصاف کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کا وقت آرہا ہے اور اداروں کو تحفظ ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات