نگران وزیر اعلیٰ پنجا ب کی یوم آزادی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
تقریبات کی سکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے، موجودہ حالات میں امن عامہ کے قیام کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے ‘ڈاکٹر حسن عسکری
اتوار 12 اگست 2018 16:50
(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے اور پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہیں۔
انہو ںنے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اورمتعلقہ ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوم آزادی پر مری اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے بھرکے تمام شہروں میں ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کریں اور سینئرپولیس افسران سکیورٹی اورٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں،اس لئے یوم آزادی کی تقریبات کو بھرپور انداز سے منایا جائے گااورتحریک پاکستان کے ہیروز کو زبردست طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا- تحریک پاکستان کی جدوجہد ہمارے بزرگوں کی محنت سے عبارت ہے - یوم آزادی کی تقریبات کے ساتھ عمارتوں کو منفرد انداز سے روشن کیا جائے گا- نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔نگران وزیر اعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.