صوابی ، پی ٹی ایم کے جلسے میں قومی پرچم اٹھانے والوں اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگانے والے نوجوان کو نکال دیا گیا

اتوار 12 اگست 2018 20:01

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) صوابی میں پختون تحفظ موؤمنٹ( پی ٹی ایم ) کے جلسے میں قومی پرچم اٹھانے والوں کو نکال دیا گیا۔ پاک فوج کے حق میں نعرے لگانے والے ایک نوجوان کو بھی جلسے سے باہر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ف صوابی میں پی ٹی ایم کے جلسے میں اس وقت سنگین ہو گئی جب قومی پرچم اٹھانے والے لوگوں اور فوج کے حق میں نعرے لگانے والے ایک نوجوان جو جلسے سے باہر کر دیا گیا جلسے میںپی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور شمالی و جنوبی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان محسن داوڑ اورعلی وزیر بھی موجود تھے ۔

جلسے میںکچھ لوگ قومی پرچم لے کر نعرے لگانے لگے جس کے مقابلے میں پی ٹی ایم کے لوگ بھی نعرے لگانے لگے تو پولیس نے کسی قسم کی بد نظمی سے بچنے کے لئے قومی پرچم اٹھانے والوں کو جلسے سے باہر کر دیا واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین دو دنوں سے صوابی میں ہیں اور ہفتہ کے روز منظور پشتین کرنل شیر خان شہید کو خراج تحسین پیش کرنے اس کے مزار پر گئے لیکن کرنل شیر خان کے بھائی نے منظور پشتین کو مزار کے اندر داخل نہیںہونے دیا تھا۔