Live Updates

صحت تعلیم اور روزگار پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ، ایمان طاہر

پیر 13 اگست 2018 17:32

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ صحت تعلیم اور روزگار پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں سابقہ حکومت نے تعلیم سمیت دیگر شعبہ جات کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے میجر طاہر صادق نے سابقہ دور میں بھی تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ان شاء اللہ اب بھی ان تینوں شعبوں پر خصوصی توجہ دیںگے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے درخت انتہائی ضروری ہے ۔

درخت لگانا سنت نبوی ﷺ بھی ہے اور صدقہ جاری بھی ہے اس حوالے سے سماجی تنظیم شعور کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1فتح جنگ میں محکمہ تعلیم اور شعور سوسائٹی کی جانب سے شجر کاری مہم کے افتتاح اور یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں انھوں نے ہائی سکول کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں شعور سوسائٹی کے تیمور حسن خان ایڈووکیٹ ،محکمہ جنگلات کے آفیسرز و اہل کاروں سیاسی و سماجی شخصیات عابد عزیز خان ایڈووکیٹ کونسلر ،ملک شفیق کونسلر ،ہیڈ ماسٹر اجمل بیگ،شعور کے علی عمران اور مہوش سمیت عمائدین شہر نے بھیشرکت کی ۔ایمان طاہر نے کہا کہ سٹیٹس کو نے عوام کو 72سال سے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے بجلی پانی اور سوئی گیس جیسی بنیادی ضروریات بھی عوام کو میسر نہیں ہیں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ تعلیم فراہم کرے اور جب تعلیم مکمل ہو تو اہلیت کے مطابق روزگار فراہم کرے قائد عمران خان کے نئے پاکستان کا مطلب ایک نظام تعلیم ہے جہاں امیر اور غریب کے بچوں کو ایک جیسا تعلیمی ماحول اور ایک جیسی تعلیم فراہم ہو ہسپتالوں میں امیر غریب کا فرق نہ رہے بلا امتیاز انصاف کیا جائے معاشرے کے تمام افراد کو صحت تعلیم اور روزگار کے برابر مواقع میسر ہوں انھو ں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی پی ٹی آئی حکومت اپنے انقلابی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات