Live Updates

شاہ سلمان نے عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ،عمران نے قبول کر لیاہے،شاہ محمودقریشی

دورہ کی تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت جاری ہے، پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا،میڈیا سے گفتگو

پیر 13 اگست 2018 23:24

شاہ سلمان نے عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ،عمران نے قبول کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمن شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے او ر انہیں دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے جسے عمران نے قبول کرتے ہوئے شاہ سلمان کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی ، وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت جاری ہے، پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے عمران خان کودورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے ،جس کے جواب میں عمران خان نے بھی سعودی فرمانروا کے دورے کی دعوت قبول کرلی،عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی۔سعودی فرماں روا شاہ سلیمان نے انتخاب جیتنے پرعمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے نئی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اورخواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،نئی حکومت سے نہایت قریبی اورمتحرک تعلقات کی خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

نامزدوزیر اعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سعودی فرما ںروا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے،سعودی عرب پاکستان کا ایسا دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل میں ہمارا ساتھ دیا،سعودی عرب کی سیکیورٹی کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں،عمران خان نے سعودی فرمانروا کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے جس پر انہوں نے آنے کے لئے غیر مشروط حامی بھر لی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات