Live Updates

عوامی مسائل کا حل پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی،بہت جلد عوام کو واضح تبدیلی بھی نظر آئے گی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار خان آفریدی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 14 اگست 2018 09:50

عوامی مسائل کا حل پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی،بہت جلد عوام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی گزشتہ 5 سالہ کارکردگی کی بنیاد پر ان کی جماعت کو خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت ملی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی اور بہت جلد عوام کو اس سلسلے میں واضح تبدیلی بھی نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے اداروں کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی اور اسے آگے لے جانے کے لیے قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے۔ شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ بلاامتیاز احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور اداروں کے استحکام کے لیے پی ٹی آئی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات