یوم آزادی تجدید عہد وفا اور اتحاد و یکجہتی کا عظیم دن ہے،مشتاق صدیقی

منگل 14 اگست 2018 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام پاکستان کے 71یوم آزادی قومی ملی اتحاد و یکجہتی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے مزار قائد پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی کی،یوتھ ونگ کی جیوے پاکستان ریلی لیاقت آباد تا مزار قائد نکالی گئی،مختلف علاقوں میں مفت قومی پرچم تقسیم کئے گئے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی مشتاق صدیقی،جنرل سیکرٹری رائو کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہایو م آزادی یوم تجدید عہد و فا ،اتحاد و یکجہتی اور ایچار و قربانی کا دن ہے ، آزادی ایک عظیم نعمت ہے اس کی قدر کرنا ہو گی ۔ آج نسل نو کو بتانا ہو گا پاکستان ہمیں تحفے میں نہیں ملا بلکہ اس کے قیام کیلئے بیس لاکھ لوگوں نے جانیں دیں ہیں اور کروڑوں لوگوں نے گھر بار لٹائے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا بد قسمتی سے آج ہم قیام پاکستان کے مقاصد سے کوسوں دور کھڑے ہیں جس کے ذمہ دار کرپٹ اور مفاد پرست حکمران ہیں ۔آج یوم آزادی کے موقع پر عہد کرنا ہو گا ہم ایک قوم تھے ہیں اور رہیں گے ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔اقبال کے خواب اور قائد کے امنگوں کے مطابق وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کریں گے اور وطن عزیز سے گروہی،لسانی،مذہبی ،صوبائی تعصبات کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں اور اندرونی ،بیرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

انھوں نے کہا آج کا پاکستان قائد اور اقبال کے خوابوں سے کوسوں دور کھڑا ہے ۔پاکستان قیامت تک قائم رہنے کیلئے بنا ہے ۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء قیصر اقبال قادری،سید ظفر اقبال،اطہر جاوید صدیقی،عطاء الرحمان ہاشمی،نوید عالم ،خان محمد بلوچ،عدنان رئوف انقلابی،بشیر خان مروت و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔