گورنر محمد خان اچکزئی نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں شہید پولیس سب انسپکٹر حسین اور کانسٹیبل کلا خان کو صدر پاکستان کی جانب سے قائداعظم پولیس میڈل دیئے

بدھ 15 اگست 2018 00:20

کوئٹہ ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) گورنر ہائوس کوئٹہ میں گذشتہ روز ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا منعقدہ ہوئی ،تقریب میں گورنر بلوچستان نے شہیدپولیس سب انسپیکٹرشہید حسین اور کانسٹیبل کلاخان کو صدر پاکستان کی جانب سے قائداعظم پولیس میڈل دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ علائوالدین مری ،اسپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی ،نگران وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی ،چیف سیکریٹری بلو چستان ڈاکٹر نذیر اختر کے علاوہ دیگر سرکاری حکام بھی موجودتھے ۔