Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شیروانی میں حلف اُٹھائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 اگست 2018 11:10

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شیروانی میں حلف اُٹھائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف شیروانی زیب تن کر کے اُٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے بھی شیروانی پہن کر ہی حلف اُٹھایا تھا، یہی روایت رہی ہے۔ لہٰذا عمران خان بھی وزارت عظمیٰ کا حلف شیروانی پہن کر ہی اُٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے انتخاب کے لیے آج سخت مقابلہ ہو گا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے لئے 4 اُمیدوارمیدان میں ہیں۔اسپیکر کے اہم ترین عہدے کے لیے اسد قیصراور خورشیدشاہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد اُمیدوار قاسم سوری اوراپوزیشن کے اُمیدواراسد محمود کے مابین مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا، پہلے مرحلے میں اسپیکرکا انتخاب قاعدہ 9 باب 3 کے تحت ہوگا-موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نئے اسپیکر کے لئے اجلاس کی صدارت کریں گے، اس موقع پر کسی بھی رکن کو موبائل سے ووٹ کی تصویربنانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہرووٹرکو بیلٹ پیپر سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے جاری ہوگا- امیدواراپنے دو دو پولنگ ایجنٹوں کے نام اسپیکر کو دے سکیں گے، امیدواروں اورپولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ہوگی، کامیاب اسپیکر سے سبکدوش اسپیکرحلف لیں گے- قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے جس پر ووٹنگ کے بعد 17 اگست کو وزیر اعظم کے عہدے لیے حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات