Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے ممبران قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر کالی پٹیوں اور کالے پلے کارڈکے ساتھ نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدرکی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا

بدھ 15 اگست 2018 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن )کے ممبران قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے باہر کالی پٹیوں اور کالے پلے کارڈکے ساتھ نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدرکی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ممبران قومی اسمبلی نے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب ، سابق ڈپٹی سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی، طاہراورنگزیب، روحیل اصغر، چوہدری عابدرضا، سینیٹرنزہت صادق کی قیادت میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے مظاہرہ کیا۔

ممبران نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور کالے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔ پلے کارڈز پر نواز شریف کورہاکرو، مریم نوازکورہاکرو ،کیپٹن صفدرکورہاکروکے نعرے تحریر تھے۔ پارٹی صدر شہبارشریف کے پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے کے بعد ممبران نے احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا اور شہباز شریف نے پریس کانفرنس کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات