واپڈا کا حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ
حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا
بدھ 15 اگست 2018 16:28
(جاری ہے)
حب ڈیم کراچی کے شمال مشرق میں 56کلومیٹر کی مسافت پر دریائے حب پر 1981ء میں تعمیر کیا گیا تھا ۔
پراجیکٹ کی تعمیر کا مقصد سندھ کو 102ملین گیلن یومیہ جبکہ بلوچستان کو 59ملین گیلن یومیہ پانی فراہم کرنا تھا ۔ تکمیل کے وقت حب ڈیم میں قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 7لاکھ 60ہزار ایکڑ فٹ تھی اور اب یہ کم ہو کر 6لاکھ 46ہزار ایکڑ فٹ رہ گئی ہے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ حب ڈیم پراجیکٹ سے پن بجلی بھی پیدا کی جاسکتی ہے۔ واپڈا ہائیڈرو پلاننگ کے ابتدائی مطالعات کے مطابق حب ڈیم پر دو پیدا واری یونٹ کی تنصیب کے ساتھ ایک اعشاریہ چار میگاواٹ پن بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، جس کی مدد سے ہر سال اوسطاً 58لاکھ 50ہزار یونٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ حب ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی ڈیم پر موجود واپڈا کے دفاترکے ساتھ ساتھ حب ڈیم کے گردو نواح میں واقع اداروں اور آبادیوں کو مہیا کی جاسکتی ہے۔ چنانچہ واپڈا نے حب ڈیم ہائیڈرو پاو رپراجیکٹ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پراجیکٹ کی فزیبلٹی سٹڈی ، تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن اور ٹینڈر دستاویزات تیار کریں۔جس کے بعد منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.