پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے غلام عباس کھاکھی انتقال کرگئے

جمعرات 16 اگست 2018 00:00

ملتان۔ 15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) تحریک انصاف کے جلالپورپیروالاسے نومنتخب ایم پی اے ملک غلام عباس کھاکھی انتقال کرگئے ۔وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 222سے حالیہ الیکشن میں ممبرصوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ملک غلام عباس کھاکھی نے اپناسیاسی سفر1980سے شروع کیا اورپہلی بار یونین کونسل جلالپورکھاکھی سے کونسلربنے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں چیئرمین یونین کونسل جلالپورکھاکھی منتخب ہوئے۔وہ ایف سی کالج لاہور کے گریجویٹ تھے اورسٹوڈنٹس لیڈربھی رہے۔ پہلا قومی الیکشن 1996میں جماعت اسلامی کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119شجاع آبادسے لڑا، آخری بار حالیہ انتخابات میں صوبائی حلقہ 222سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرکامیابی حاصل کی ۔لیکن کامیابی کے 20روز بعدخالق حقیقی سے جاملے ۔ان کی نمازجنازہ آبائی علاقہ پل کھارا میںاداکی گئی۔