بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ڈاکٹرطاہرامین نے ’’پام‘‘کاپودالگایا

جمعرات 16 اگست 2018 00:01

ملتان۔ 15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں زکریایونیورسٹی گرلز ہاسٹل ہاجرہ ہال میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطاہر امین نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ’’پام ‘‘ کا پودا لگایا ․ وائس چانسلر نے اس موقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستانی فوج اپنے سبز جھنڈے کی مناسبت سے پاکستان کو سرسبز بنانے کے عزم میں سرشار ہی․ اور بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں یہ شجرکاری بھی اس مہم کا حصہ ہی․ انہو ںنے کہاکہ یونیورسٹی میں ایک ہزار پودے لگائے جائیں گی․جس سے یونیورسٹی کا ماحول مزید بہتر ہوجائے گا․ہماری یونیورسٹی پہلے ہی گرین اور سرسبز یونیورسٹی ہی․ رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے کہا کہ ہر طالب علم ایک پودا لگائے تو کسی حدتک آلودگی ختم ہوسکتی ہی․ اگر ہم نے لاپرواہی برتی تو اس کے مستقبل میںگہرے نقصانات ہوسکتے ہیں کیونکہ انسانی صحت کا دارومدار آکسیجن پر ہے اور قدرتی طورپر درخت اور پودے آکسیجن چھوڑتے ہیں اور ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرلیتے ہیں اس لیے طلباء طالبات کے لیے لازم ہے کہ وہ ایک ایک پودا لگائیں․ چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ شجرکاری کے بارے میں دین اسلام میں واضح احکامات ہیں لہذا ہمیں شجرکاری کو قومی و دینی فریضہ کے طور پر اپنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین شعبہ ایگرانومی پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے اگر درخت لگانے بہت ضروری ہیں․ تاکہ آنے والی نسل کے لیے ہم کچھ کرسکیں۔ اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹربشیر احمد چوہدری ،چیئرمین کمیونی کیشن سٹڈیز پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف خان، آر او ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر محمد ریاض ، پی ڈی ملک محمد رفیق ، ڈاکٹر خرم افضل، چوہدری زاہد محمود ، ڈاکٹر روما عمران ، انجینئر شیخ عمران اور محمد نواز ،وارڈن ہاجرہ ہال ڈاکٹر عذرا یاسمین اور سپرنٹنڈنٹ ثوبیہ ریاض ، ڈاکٹر منزہ حیات سپرنٹنڈنٹ مریم ہال نے بھی پودے لگائے۔