زمین کے بعد خلاﺅں میں جنگ کے منصوبے
روسی خلائی سیارے نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجادی
میاں محمد ندیم جمعرات 16 اگست 2018 11:50
(جاری ہے)
پوبلیٹی نے سوئٹزرلینڈ میں اسلحے میں تخفیف کے بارے میں ایک کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں روسی عزائم غیر واضح ہیں اور ظاہر ہے کہ یہ بہت پریشان کن قدم ہے.
انھوں نے روسی خلائی فوج کے کمانڈر کے حالیہ بیان کا حوالہ دیا جنھوں نے کہا تھا کہ ان کی فوج کا مقصد نئی اقسام کے ہتھیار تیار کرنا ہے. پوبلیٹی نے کہا کہ امریکہ کو سخت تشویش ہے کہ روس سیٹلائٹ شکن ہتھیار تیار کر رہا ہے. اس کے جواب میں ایک اعلیٰ روسی سفارت کار الیکساندر دینکو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ بیان شک اور مفروضات پر مبنی ہے. انھوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ روس اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے میں شرکت کرے جس کا مقصد خلا میں اسلحے کی دوڑ پر پابندی لگانا ہے. رائل یونائٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کی ایک محقق الیگزینڈرا سٹکنگز نے بتایا کہ خلا سے کام کرنے والے ہتھیار روایتی ہتھیاروں سے مختلف ہوتے ہیں یہ خلا میں بہت سا ملبہ چھوڑ سکتے ہیں. ایسے ہتھیاروں میں لیزر اور مائیکرو ویو ہتھیار شامل ہو سکتے ہیں جو کسی مصنوعی سیارے کو عارضی یا مستقل طور پر ناکارہ بنا سکتے ہیں. تاہم انھوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا یہ ٹیکنالوجی موجود ہے یا نہیں کیوں کہ خلائی ٹیکنالوجی عام طور پر خفیہ رکھی جاتی ہے. سٹکنگز کے مطابق خلا میں ہونے والے کسی وقوعے کے بارے میں یہ ثابت کرنا بہت مشکل ہو گا کہ آیا وہ محض حادثہ تھا یا پھر کسی ملک کی جانب سے کیا گیا دانستہ حملہ‘یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کا چھٹا شعبہ یعنی خلائی فوج لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا.مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.