صدارتی الیکشن چار ستمبر کو ہونگے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اگست کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے ،29 اگست تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی

جمعرات 16 اگست 2018 13:28

صدارتی الیکشن چار ستمبر کو ہونگے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن کاشیڈول جاری کردیاجس کے مطابق صدارتی الیکشن 4 ستمبرکوہوں گے اورچاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسرہوں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر کو پوری ہو گی،27 اگست کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے ،29 اگست تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی ،30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے اور اسی دن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی اور چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسرکے فرائض انجام دیں گے۔