Live Updates

عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی نشانیاں بتا دیں

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے لاہور دوڑ سے باہر ہوگیا، تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے سے ہوگا

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 اگست 2018 18:50

عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی نشانیاں بتا دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2018ء) عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی نشانیاں بتا دیں
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے لاہور دوڑ سے باہر ہوگیا، تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد تحریک اانصاف صوبہ خیبرپختوںخواہ میں حکومت سازی کا عمل مکمل کر چکی ہے۔ جبکہ وفاق میں بھی تحریک انصاف اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کروا چکی ہے۔

تاہم پنجاب میں تحریک انصاف حکومت سازی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کر سکی۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف اور ن لیگ کا مقابلہ برابر رہا تھا، تاہم بعد ازاں آزاد امیدواروں کی شمولیت سے تحریک اںصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی تھی۔

(جاری ہے)

حکومت بنانے کی پوزیشن میں آنے کے باوجود تحریک انصاف نے تاحال وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان نہیں کیا۔

اس وقت پوری قوم کو انتظار ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کب وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان کرتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پارٹی رہنماوں اور اتحادیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی نشانیاں بتا دی ہیں۔ لاہور وزیراعلی پنجاب کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ وزیراعلی پنجاب کا تعلق لاہور سے نہیں ہوگا۔ آئندہ وزیراعلی پنجاب کا تعلق پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے سے ہوگا۔ جبکہ وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان کل بروز جمعہ تک کر دیا جائے گا۔ یہ بھی واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب 18 اگست کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات