آصف علی زرداری نے ن لیگ کو دو ٹوک جواب دے دیا

موجودہ حالات میں نہ آپ کی بات مان سکتا ہوں نہ ملاقات کرسکتاہوں، سابق صدر آصف زرداری کا ن لیگ کو جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 13:49

آصف علی زرداری نے ن لیگ کو دو ٹوک جواب دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اگست 2018ء) سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملنے سے صاف انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے وفد نے تین بار آصف زرداری سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا۔مسلم لیگ ن کے وفد نے پارلیمنٹ یا بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔لیکن آصف علی زرداری نے ن لیگ کے ساتھ کسی بھی قسم کی ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری نے جواب میں کہا کہ موجودہ حالات میں نہ آپ کی بات مان سکتا ہوں نہ ملاقات کرسکتاہوں۔آصف زرداری کے ملاقات سے انکار پر ن لیگ نے مولانا فضل الرحمن کے ذریعے سے بھی معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی۔ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو بھجوایا تاہم آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بھی فی الحال مسلم لیگ ن سے تعاون نہ کرنے بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کے انتخاب کے معاملے میں شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے منانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے مشاورت کے بعد ہی ن لیگ نے شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم نامزد کیا تھا۔

اس لیے پیپلز پارٹی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ پیپلز پارٹی کے اس فیصلے سے اپوزیشن تقسیم ہو جائے گی۔تاہم سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔اور کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نہ آپ کی بات مان سکتا ہوں نہ ملاقات کرسکتاہوں۔ آصف علی زرداری نے ن لیگ کے ساتھ کسی بھی قسم کی ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔