مانگل پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 9 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

جمعہ 17 اگست 2018 15:27

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) مانگل پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 9 کلوسے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مانگل نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپوں کے دوران منشیات فروش رضوان ولد ممریز سے 4 کلوسے زائد جبکہ نصیر ولد فضل الرحمن سے پانچ کلو چرس برآمد کر کے ملزمان گرفتار کئے ہیں۔ تھانہ مانگل میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے دونوں ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ہے۔