راولپنڈی ،نوجوان ٹرالر کی ٹکر سے شدید زخمی

جمعہ 17 اگست 2018 17:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) تھانہ گوجر خان کے علاقے جی ٹی روڈ پر نوجوان ٹرالر کی ٹکر سے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق 35سالہ مسہ کسوال کا رہائشی حارث گھر سے کام کے لیے نکلا جس کو تیز رفتار ٹرالر نے جی ٹی روڈ پر ٹکر دے ماری جس سے حارث شدید زخمی ہو گیا ، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا زخمی کو سول ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت ڈاکٹروں کے مطابق تشویش ناک بیان کی جاتی ہے ،تھانہ گوجر خان پولیس نے نامعلوم ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔