Live Updates

تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ڈاکٹر عصمت اللہ خان بازئی کی عمران خان کو وزیراعظم پاکستان نامزد ہونے پر دلی مبارکباد

جمعہ 17 اگست 2018 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ڈاکٹر عصمت اللہ خان بازئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر عصمت اللہ خان بازئی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پولیس اور دیگر محکموں کی اصلاحات انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

تاکہ ملک سے ناانصافی ظلم ،کرپشن ،دہشت گردی عدم استحکام کی صورتحال ختم ہوسکے کی اور مظلوم عوام کو سکھ کا سانس لیے سکیںا ور ڈاکٹر عصمت اللہ خان بازئی نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کے دوران جو وعدے عوام سے کئے گئے تھے ان پر ہر حال میں پورا اترنا ہوگا ملک میں انڈسٹریل زون کو مزدید بڑھایا جائے تاکہ بیروزگاری کے خاتمے میں مدد مل سکے ملک بھر سے فرقہ واریت کی ناسور کو جڑ سے اکاڑنا چاہیے جس کی وجہ سے آئے روز بے گاہ انسانوں کا خون بہتا ہے ۔ سفارش کلچر کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور اوپن میرٹ کو اولیت دی جائے تاکہ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہ ہو اچھے لوگ سامنے آئے گے تو اس سے ملک وقوم دونوں کا فائدہ ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات