کاروبار کی تقسیم کیلئے زبردستی معاہدہ کرانے کا معاملہ ،آئی جی کو امین وینس ،عمر ورک کیخلاف دس روز میں انکوائری کراکے رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت
کیس نیب کو بھیج دیتے ہیں دس روز میں رپورٹ میں سب سامنے آ جائیگا ‘ چیف جسٹس /دوا نکوائریاں ہوئیں متضاد رپورٹس آئیں‘ آئی جی نیب سے پہلے ایک مرتبہ پولیس کو انکوائری کرا لینے کی اجازت دی جائے ‘ آئی جی کی چیف جسٹس سے درخواست عدالت نے دونوں افسران کی تاحکم ثانی تعیناتی نہ کرنے کے بھی احکامات جاری کردئیے
ہفتہ 18 اگست 2018 15:30
(جاری ہے)
آئی جی پنجاب نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ دو انکوائریاں ہو چکی ہیں جس کی متضاد ررپورٹس آئی ہیں ۔
نیب سے پہلے ایک مرتبہ پولیس کو انکوائری کرا لینے کی اجازت دی جائے ۔ چیف جسٹس نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالد لک اچھے پولیس افسر ہیں ان سے انکوائر ی کر الیتے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی پنجاب خود اس کی انکوائری کرائیں اور دس روز میں رپورٹ پیش کریں ، جرم ثابت ہوا تو افسران کو جیل بھیج دیں گے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ امین وینس کی کہاں تعیناتی ہے جس پرانہیں بتایا گیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ میں تعینا ت ہیں۔ چیف جسٹس نے عمر ورک سے کہا کہ یہاں آنکھیں دکھانے کی ضرورت نہیں ،میں شاہد آپ کو معطل کر دوں ۔ جس پر عمر ورک نے کہا کہ میری سنیارٹی کا تعین ہونا ہے اور آئی جی آفس میں تعینات ہوں ۔ عمر ورک نے کہا کہ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں میں بے قصور ہوں ۔ سابق سی سی پی امین وینس نے عدالت کے رو برو موقف اپنایا کہ روزانہ سینکڑوں لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ ہوتا تھا میںنے معاہدہ نہیں کرایا ،کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر کے کہنے پر معاہدہ ہوا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.