محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا داخلہ ٹیسٹ کل بیک وقت کرا چی اور حیدر آباد میں منعقد ہوگا

ہفتہ 18 اگست 2018 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے اگلے ماہ سے شروع ہونے نئے سیمسٹر فال۔۸۱۰۲ کا داخلہ ٹیسٹ اتوار، ۹۱ اگست کو صبح دس بجے بیک وقت کراچی اور حیدر آباد میں منعقد ہونگے۔کراچی میں یہ ٹیسٹ یونیورسٹی کے مین کیمپس واقع مین شارہ فیصل میں جبکہ حیدرآباد میں لال قلعہ ریسٹورنٹ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کی جانب سے اگلے سیمسٹر کے لئے بیچلرز ڈگری پروگرامز میں بی ایس، بائیو سائینسز،اکاونٹنگ اینڈ فنانس، کمپیو ٹر سائینس اور سافٹ وئیر انجینئرنگ، بی بی اے کے علاوہ بی ای الیکٹریکل اور کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ میں داخلے اعلان کئے گئے ہیں جبکہ ماسٹرز ڈگری پروگرامز میں ایم ایس، بائیو ٹیکنالوجی،بائیو انفارمیٹکس،سافٹ وئیر انجینئرنگ،کمپیوٹر سائینس،اکنامکس اینڈ فنانس، مینجمنٹ سائینس،پروجیکٹ مینجمنٹ اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے علاوہ ایم بی اے اورایم سی ایس میں داخلے ہونگے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ایک ترجمان کے مطابق ہفتہ کی شام تک داخلہ فارم جمع کرانے والے امیدوار اس داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے اہل ہونگے جبکہ انٹر فائینل کے طلبہ جو نتیجہ کے اعلان کے منتظر ہیں وہ بھی اپنی کامیابی کی امید پر داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں ۔ترجمان کے مطابق انٹرسائینس کے امتحان میں ساٹھ فیصد نمبرحاصل کرنے والے طلبہ بی ای ۔الیکٹریکل اور بی ای ۔

کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ میںداخلہ کی درخواست جمع کرانے کے اہل ہونگے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کا شمار نجی شعبہ کی ان ممتاز جامعات میں کیا جاتا ہے جہاں پر نظم و ضبط کی سختی کے ساتھ پابندی کی جاتی ہے اور طلبہ کو اخلاقی قدروں کی پابندی کرانے کے ساتھ ساتھ ان کو اخلاقی اور ثقافتی ماحول میں تعلیم کی فراہمی کا عمل جاری رکھا جاتا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے بے شمار غیر ملکی یونیورسٹیوں کے سا تھ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اشتراک کار کے معاہدے کئے جاچکے ہیں جن میں ماجو کے طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں کا پروگرام بھی شامل ہے جن کی بنا پر ماجو میں داخلہ لینے والے طلبہ یہاں ادا کی جانے والی فیس پر بیرون ممالک کی یونیورسٹیوں میں جاکر اپنی تعلیم مکمل کرسکتے ہیں نیزیہاں پر زیر تعلیم طلبہ کو و اعلیٰ کارکردگی کے مطاہرہ کی بنا پر و ظائف اور مالی امداد کی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔