ٹھٹھہ میں مسلسل 15 گھنٹے طویل بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی سپلائی معطل
تجارتی سرگرمیاں بھی شدید متاثر، عوام مشکلات سے دوچار
ہفتہ 18 اگست 2018 22:30
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جامشورو گرڈ اسٹیشن کی پانچ سو کے وی لائن میں خرابی کے باعث جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب دس بجے سے اگلے روز دوپہر ڈیڑھ بجے تک ضلع ٹھٹھہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مسلسل 15 گھنٹے بجلی غائب رہی، جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب، تمام رات بجلی نہ ہونے کے باعث عوام کی نیندیں حرام ہوگئیں، گرمی اور مچھروں نے رات بھر سونے نہیں دیا جبکہ اگلے دن بجلی بحال ہونے تک تمام رہائشی علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی معطل رہی اور لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں بھی شدید متاثر رہیں اورعید قرباں کا سیزن ہونے کے باوجود بازاروں میں روزمرہ کے مقابلے خریدار کم نظر آئے، دریں اثنا ہفتے کے روز ڈیڑھ بجے بجلی بحال ہونے کے بعد بھی عوام کو سکھ کا سانس نصیب نہ ہوا اور بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کے باعث لوگ مشکلات سے دوچار رہے۔ #مزید قومی خبریں
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.