شہباز شریف 2 کیسز میں بیان قلمبند کرانے کیلئے نیب میں آ ج طلب

نیب کی شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اور پنجاب ڈویلمپمنٹ کمپنی کیس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت

اتوار 19 اگست 2018 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے آ ج پیر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی جب کہ اسی روز دوپہر 2 بجے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اس سے قبل بھی مذکورہ کیسز میں بیان قلمبند کراچکے ہیں۔یاد رہے کہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔