سعودی عرب ،ْ5 بھارتیوں اور 2 بنگلہ دیشیوں پر مشتمل جرائم پیشہ گروہ کو گرفتارکرلیا گیا

مختلف تھانوں میں نامعلوم افراد کے خلاف چوریوں کے مقدمات درج تھے ،ْترجمان

اتوار 19 اگست 2018 18:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) سعودی ریجنل پولیس ترجمان نے کہاہے کہ چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 5 بھارتی اور 2 بنگلہ دیشیوں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا جو مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ مختلف تھانوں میں نامعلوم افراد کے خلاف چوریوں کے مقدمات درج تھے۔ پولیس نامعلوم گروہ کی تلاش میں تھی تاکہ اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے جامع حکمت عملی مرتب کرکے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی۔ تفتیشی ٹیم کے اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیاجو تانبے کے کیبل اور بجلی کے آلات چرا کرلے جارہا تھا۔ملزم نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کر دی۔ 7 رکنی گروہ میں 5 بھارتی اور 2 بنگلہ دیشی شامل تھے جنہوں نے 26 وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ مسروقہ اشیاء کی مالیت 10 لاکھ ریال سے زائد بتائی جاتی ہے۔