کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے عہدے کا حلف اٹھالیا

اتوار 19 اگست 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے عہدے کا حلف اٹھالیا گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا وزیراعلی بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس کوئٹہ میں ہوئی جس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی، اراکین اسمبلی، نگران وزیراعلی علا الدین مری، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی، چیف سیکریٹری ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل، اراکین اسمبلی میر ضیا ء اللہ لانگو، انجینئر زمرک خان اچکزئی، سردار مسعود لونی، حاجی محمد خان طور اتمانخیل، سردار صالح بھو تانی، میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جام کمال سے وزارت اعلی کا حلف لیا یاد رہے کہ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ہیں اور عام انتخابات میں ان کی جماعت صوبے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے سامنے آئی ہے۔