محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر زبیر شیخ نے یونیورسٹی کے توسیعی منصوبہ کا افتتاح کردیا
پیر 20 اگست 2018 19:19
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کیمپس کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام اگلے سال کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد ہم انشا اللہ سال 2020 سے بی ای (سول انجینئرنگ) بی ای، (مکینیکل) ڈی فارمیسی،بی ایس،(ایجوکیشن) ایم ایس، (بائیو کیمسٹری)پی ایچ ڈی،(بائیو کیمسٹری)ایم ایس،(اکنامکس اینڈ فنانس) بی ایس،(میڈیا سائینس) اور دیگر نئے ڈگری پروگرام شروع کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئے کمپس کی عمارت الٹرا ماڈرن اور ہائی ٹیک ہوگی جس میں قدری روشنی کے استعمال کو بڑی اہمیت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امر بڑے اطمینان کا باعث ہے کہ ان کے دور میں ایک طویل مدت کے بعد کسی توسیعی منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لئے وہ یونیورسٹی کے چانسلر میاں عامر محمود کا اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے پر ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔محمد علی جناح یونیورسٹی کے اس توسیعی منصوبہ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونے والوں میں فیکلٹی آف لائف سائینسز کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم، ایسوسی ایٹ ڈین ، کمپیوٹر اینڈ انجینئرنگ، ڈاکٹر عاصم امداد، ایسوسی ایٹ ڈین ،ڈاکٹر شجاعت مبارک، ڈائیریکٹر ، کیو ای سی، ڈاکٹر منیر حسین، شعبہ جاتی سربراہان،ڈاکٹر عزیز الرحمان سیفی، ڈاکٹر ایس ایم نعمان شاہ، آصف ناجی،ڈاکٹر غضنفر منیر، ڈاکٹر کاشف اسحاق، ڈاکٹر خلیق الرحمان رازی، ڈاکٹر عمران جامی، سینئر اساتذہ اور اسٹاف قابل ذکر تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.