جماعت اسلامی سندھ بھی 26اگست کو جماعت کا 78واں یوم تاسیس بھرپورجوش وجذبے کے ساتھ منائے گی

پیر 20 اگست 2018 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے تحت 26اگست کو ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی جماعت اسلامی کا78واں یوم تاسیس بھرپورجوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی خصوصی ہدایت پرصوبائی جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو ایڈووکیٹ نے کراچی تائ کشموریوم تاسیس کے حوالے سے ایک سرکلرجاری کردیاہے جس کے مطابق اس سلسلے میں کراچی، بدین،لاڑکانہ،ٹھٹھہ،سکھر،جیکب آباد،ٹنڈآدم سمیت سندھ میں جماعت اسلامی کے تحت سمینار مذاکرے اورجلسے منعقد کئے جائیں گے،جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی اورمقامی قائدین کے علاوہ مختلف سیاسی وسماجی رہنما اوردانشور جماعت اسلامی کی دینی وسیاسی جدوجہدپراظہار خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان ملک کی سب سے بڑی اورپرانی اسلامی تحریک ہے۔

(جاری ہے)

جس کا آغاز26اگست 1941کوبیسویں صدی کے اسلامی مفکرسیدابوالاعلیٰ مودودی نے عصر حاضر میں اسلامی نظام کے احیا کے لیے کیاتھا۔75افراد سے شروع ہونے والا قافلا اس وقت عالم گیر تحریک کی شکل اختیار کرچکاہے۔ دریں اثنائ مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی ،جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو ودیگر صوبائی ،ضلعی ومقامی ذمہ داران یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقاریب سے خطاب کریں گے۔