وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنی وزارت کا چارج سنبھال لیا ، ریلوے کے مالی خسارے کی وجوہات طلب

ریلوے کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک کرنے اور ہر سطح پر بدعنوانی کے خاتمے کا اعلان

پیر 20 اگست 2018 21:20

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنی وزارت کا چارج سنبھال لیا ، ریلوے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و نومنتخب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کے مالی خسارے کی وجوہات طلب کرتے ہوئے ریلوے کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک کرنے اور ہر سطح پر بدعنوانی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے شیخ رشید احمد نے یہ اعلان پیر کے روز اپنی وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیئرمین وزارت ریلوے جاوید انور ،سی ای او آفتاب اکبر ،ایس پیا ریلوے پولیس راجہ ظہیر ،سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمورغنری،ڈی جی ٹیکنیکل منور علی شاہ اور ڈی جی آپریشنز مریم گیلانی بھی موجود تھے اس موقع پر شیخ رشید احمد کو پاکستان ریلوے کے مختلف شعبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برادشت نہیں کی جائیگی وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو جدت پسندی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور مال برادر ٹرینوں کی تعداد دُگنا کرنے کے لئے بھی ہدایات دیں وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بہتر بنایا جائے گا مالی خسارے کی پشت پر موجود تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا ئے گاانہوںنے رسا لپورلوکو موٹو فیکٹری ،خراب لوکوموٹویز اور کوئٹہ تفتان سیکشن کے بارے میں وضاحت مانگی لی مزید براںپاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لئے راہیں ہموار کرنے بھی ضرورت ہے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائیگا وزیر ریلوے نے سکھر ڈویژن کو اولین ترجیح قرار دیاوفاقی وزیر کو دی جانیوالی بریفنگ میں شریک ہوئے ۔