ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے مختلف تعلیمی شعبوں کے لئے وزیٹنگ بنیادوںپر فیکلٹی کے انٹرویوز28اگست سے شروع ہوں گے

پیر 20 اگست 2018 22:07

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے مختلف تعلیمی شعبوں کے لئے وزیٹنگ بنیادوںپر فیکلٹی کے انٹرویوز منعقدکئے جا رہے ہیں ۔فیکلٹی آف آرٹس کے تعلیمی شعبہ جات جن میں آرکیالوجی،اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز، ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی،سائیکالوجی،آرٹ اینڈ ڈیزائن،انگلش،پولیٹیکل سائنس، اکنامکس اور کنزرویشن سٹڈیز شامل ہیں کے لئے انٹریوز28اور 29اگست 2018ء ،فیکلٹی آف سائنس کے تعلیمی شعبوں جن میں کیمسٹری، بیالوجی، ٹیلی کمیونی کیشن،ذولوجی، فزکس،کمپیوٹر سائنس/آئی ٹی،بائیو انفارمیٹکس،میتھمٹکس،سٹیٹسٹکس اور ایگریکلچرشامل ہیں کے لئے انٹریوز، 29اگست 2018ء ، فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی شعبے بائیوکیمسٹری کے لئے 28اگست 2018اورمینجمنٹ سائنسز کے لئے وزیٹنگ فیکلٹی کے انٹرویوز29اگست2018ء کو منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خواہشمند امیدوارمذکورہ تاریخوں پر متعلقہ تعلیمی شعبوں میں منعقد ہونگے ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے انٹریوزکے لئے آنے والے امیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ سی وی، اصل تعلیمی اسناد و دستاویزات اور ان کی مصدقہ نقول اور شناختی کارڈ وغیرہ ساتھ لائیں۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.hu.edu.pkپر بھی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں اوریونیورسٹی ریکارڈ سیکشن کے نمبر0314-9242237سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :