Live Updates

عمران خان کی قیادت میں ملک خوشحا ل ہو گا،چودھری محمد اخلاق

منگل 21 اگست 2018 01:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) عوام نے عمران خان کو نئے پاکستان کیلئے ووٹ دے کر وفاق اورپنجاب شریف خاندان سے چھین لیا ہے ،ہم عمران خان اورپی ٹی آئی کی شاندار اورملک گیر کامیابی دیکھ کر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،تحریک انصاف کی کابینہ ملک و قوم کی خدمت کرے گی ، عمران خان کی قیادت میں ملک خوشحا ل ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اخلاق نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کا وزیراعظم کا حلف اٹھانے اورپنجاب میں پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارمنتخب ہونے پر خوشی ومسرت کااظہار کرتے ہیں،حقیقت میں عمران خان کا وزیراعظم بننا عوام کی امنگوں کی علامت ہے ،عوام کو اپنے انتخاب پر فخر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات