Live Updates

کام نہ کرنےوالا افسرپنجاب میں نہیں رہےگا،عثمان بزدار

اچھا کام کرنیوالے افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے، حقیقی تبدیلی لاکرعوام کو ریلیف دیں گے، صوبے میں میرٹ، گڈ گورننس اورقانون کی حکمرانی کا راج ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اگست 2018 17:21

کام نہ کرنےوالا افسرپنجاب میں نہیں رہےگا،عثمان بزدار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اگست 2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ جوکام نہیں کرے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا، اچھے کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے، حقیقی تبدیلی لاکر عوام کو ریلیف دیں گے، صوبے میں میرٹ، گڈ گورننس اورقانون کی حکمرانی کا راج ہوگا۔ وہ آج یہاں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں امن وامان اورعیدالاضحیٰ پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پرسردارعثمان بزدار نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کوہرسطح پریقینی بنایا جائے گا۔ قانون کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں میرٹ، گڈ گورننس اورقانون کی حکمرانی کا راج ہوگا۔ حقیقی تبدیلی لاکر عوام کو ریلیف دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اچھے کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

جبکہ جو افسر کام نہیں کرے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن پرعملدرآمد کرکے پولیس اصلاحات لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کفایت شعاری اورسادگی کوحقیقی معنوں میں رائج کیا جائےگا۔ سرکاری اخراجات کو کم سے کم رکھیں گے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزراء اعلیٰ اور گورنرز ہاؤسز میں اخراجات کم کرکے سادگی کے کلچر کو فروغ دینے کا اعلان کیا تھا۔

جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین کے وژن کو عملی شکل مں اپنانے کا نمونہ پیش کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہائش اختیار کرنے اور دو ملازم اور دو گاڑیاں استعمال میں رکھنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کو کم کرکے جبکہ وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں نیلام کرکے پیسے قومی خزانے میں جمع کروائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات