اتحاد و اتفاق سے ملک کو مسائل کے دلد ل سے نکالیں گے،سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر
منگل 21 اگست 2018 18:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن عوام اور قومی قیادت کے تعاون سے تمام بحرانوں پر جلد قابو پالیا جائیگاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن ،تعلیم کی فروغ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت قانون سازی کرئے گی۔کیونکہ اس وقت ہمارے ملک میں کروڑوں کی تعداد میں بچے تعلیم اورصحت کے سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سر مایہ کاری کے لئے پُر امن ماحول فراہم کی جائے گی کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے سر مایہ کار واپس چلے گئے ہیں اور یہاں کثیر تعداد میں صنعتیں بند ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری ہیں۔ہماری اکانومی کافی متاثر ہو چکی ہے سی پیک کے منصوبے میں کرنل شیر انٹر چینج کے قریب صنعتی زون کے قیام سے بیس لاکھ بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو جائیں گے۔اس منصوبے میں اپنے صوبے کے حق کے لئے بھر پور انداز میں جدوجہد جاری رکھونگا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کا بھر پور تحفظ کیا جائیگا پی ٹی آئی حکومت کے آنے سے ایک نئے دور ، نئے پاکستان اور ترقی کا آغاز ہو رہا ہے۔ عوام بہت جلد تبدیلی محسوس کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسوں کی حفاظت کر کے ان میں خیانت نہیں کرنے دینگے اور عوام کا پیسہ عوام ہی پر خرچ کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے چھوٹے اور بڑے ڈیم بنائے جائیں گے گدون صنعتی بستی سمیت صوبے میں بیمار صنعتوں کی بحالی کے لئے مرکز میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرونگا تاکہ ہمارے صوبے میں صنعتوں کی بحالی سے بے روزگاری پر قابو پایا جائے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کسی نے بد دیانتی کی جس کی وجہ سے میرا آبائی حلقہ دو حصوں میں یعنی نصف پی کے 44اور نصف پی کے 45میں ضم کرنے سے ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہا لیکن سلیم خان ، صوابی، پنج پیر اور دیگر علاقوں میں آکر الیکشن کے دوران جو محبت اور اخلاص مجھے عوام کی طرف سے ملا اس پر میں انتہائی خوش ہوا اور اللہ تعالی نے اس کا صلہ مجھے عوام کے تعاون سے الیکشن میں دیا میں تمام عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں#مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.