وفاقی دارلحکومت میں قتل کی دو جبکہ اقدام قتل کی ایک واردات،شہری خوف وہراس میں مبتلا

منگل 21 اگست 2018 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) وفاقی دارلحکومت میں قتل کی دو جبکہ اقدام قتل کی ایک واردات نے شہریوں کے دلوں میں خوف وہراس پیدا کر دیا ہے ۔دوسری جانب ملزمان نامزد ہونے کے باوجود وفاقی پولیس کی جانب سے کسی ملزم کی عدم گرفتاری ماڈل پولیس کی دلچسپی اور ٹریننگ کا پول کھولتی نظر آتی ہے ۔

(جاری ہے)

غوری ٹائون کے رہائشی کاشف مسعود نے تھانہ کورال پولیس کو بتایا کہ ملزم وقاص نے نامعلوم وجوہات پر اس کے والد محمد مسعود کو زاہد حسین نامی ملزم کی ایماء پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ۔

تھانہ کورال پولیس نے اپنا معیار برقرار رکھتے ہوئے مدعی کا مقدمہ درج کر کے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔جبکہ مدعیہ (ر ) نے تھانہ ترنول پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزمان جبران اور جلیل نے نامعلوم وجوہات پر اس کے جواں سالہ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ۔جی سیول کی رہائشی (ص)نے تھانہ ویمن پولیس کو بتایا کہ معمولی تلخ کلامی پر ملزم یاض اور ملزمہ تسلیم بی بی نے اسے چاکو کے وار سے شدید زخمی کر دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ