عید الاضحی ملک کے دیگر حصوں کی طرح حیدرآ باد میں بھی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعہ 24 اگست 2018 09:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2018ء) عید الاضحی ملک کے دیگر حصوں کی طرح حیدرآ باد میں بھی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، فرزندانِ توحید نے نماز عید کے بعد سنتِ ابراہمی کی پیروی کرتے ہو ئے قربانی کا فریضہ انجام دیا ،پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی عید الاضحی عقیدت و احترام سے منائی گئی فرزندان ِ توحید نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہو ئے قربانی کا فریضہ انجام دیا اور ایک دوسرے کو مبارک باددی حیدرآباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع گلستانِ بلدیہ عیدگاہ رانی باغ میں ہوا جبکہ 50سے زائد بڑے اور کھلے مقامات پر عید کے بڑے اجتماعات ہوئے مجموعی طور پر حیدرآباد میں تین سو عید کے اجتماعات ہو ئے ضلع بھر میں اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے شہریوں نے پرامن اور پرسکون انداز میں عید کا پہلا دن گزارا تاہم قربانی کے موقع پر جانور وں کے ذبیحہ کے وقت کچھ مقامات پر جانور قصائی سے بے قابو ہو گئے جس کی وجہ سے نصف درجن سے زائد افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاع ہے جنہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کے عزیزوں نے شکایت کی کہ سول اسپتال سمیت حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کا مکمل فقدان تھا بھٹائی اسپتال لطیف آباد میں ایکسرے مشین خراب تھے جبکہ سول اسپتال کی ایمرجنسی میں بہت زیادہ رش تھا جہاں صرف ایک ڈاکٹر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھاحیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے لیکن یہاں طبی سہولیات نہ ہو نے کے برابر ہیں -