Live Updates

اسفندیارخان کاکڑ کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،پی ٹی آئی بلوچستان

پیر 27 اگست 2018 17:56

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں سمندر خان کاسی ، ملک فیصل کاکڑ، حاجی اشرف ناصراور جمیل خان اوتمان خیل نے بلوچستان کے علاقے لورالائی سے تعلق رکھنے والے آفیسر اسفندیارخان کاکڑ کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسفندیار خان کاکڑ مخلص اور اچھی شہرت رکھنے والے بیوروکریٹ ہیں اور ان کی وزیراعظم ہاؤس میں بطور جوائنٹ سیکرٹری تعیناتی بلوچستان کے عوام کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کوئٹہ کے رکن قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی ،محترمہ زبیدہ جلال کو وفاقی وزیردفاعی پیداوار مقرر کرنے کے بعد اب بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نیک نام اور اچھی شہرت کے حامل آفیسر اسفند یار خان کاکڑ کو جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم تعینات کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے۔ جس پر صوبے بھر کے عوام میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات