Live Updates

زرداری صاحب آپ ہیلی کاپٹر پر نہیں آئے؟

آپ کچھ دیررکیں میں ہیلی کاپٹرمیں واپس آتا ہوں۔سابق صدر آصف زرداری کا صحافی کے سوال کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 31 اگست 2018 11:14

زرداری صاحب آپ ہیلی کاپٹر پر نہیں آئے؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2018ء) ہیلی کاپٹر کی گونج ابھی بھی ہر طرف سنائی دے رہی ہے۔مختلف سیاسی رہنما بھی ہیلی کاپٹر سے متعلق دلچسپ بیان دے رہے ہیں۔آج جب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری بینکنک کورٹ پیش ہوئے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب آپ ہیلی کاپٹر پر نہیں آئے؟۔تو آصف علی زرداری نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ آپ کچھ دیررکیں میں ہیلی کاپٹرمیں واپس آتا ہوں۔

جب کہ اس متعلق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں ہیلی کاپٹر 55روپے فی کلومیٹر کے حساب سے چلتا ہے۔ جب کہ ہیلی کاپٹر کا فی منٹ کا خرچہ 20ہزار روپے ہے۔پاکستان مسلم لیگ نکے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورا پاکستاناس ہیلی کاپٹر کا منتظر ہے جو 55 روپے میں انہیں سفر کروائے۔

(جاری ہے)

۔لیگی رکن اسمبلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کا فضائی سفر وزیر اعظم ہاوس تک 2 کلو میٹر سے بھی کم ھے۔اسطرح ایک پھیرا 100روپے میں پڑ ا۔ صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ 55روپے میں ہیلی کاپٹر پر ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کر نا ممکن نہیںیاد رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم آفس سے بنی گالہ ہیلی کاپٹر پر جانے کا معاملے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا خرچ 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر ہے۔

لیکن ایوی ایشن ماہر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر حکومتِ پاکستان کی ملکیت ہیں، گوگل نقشے کے مطابق بنی گالہ سے پاک سیکرٹیریٹ کا فاصلہ 15 کلومیٹر بنتا ہے، ہوا بازی کی زبان میں یہ فاصلہ 8 ناٹیکل مائل بنتا ہے، آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی کا ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو139وزیراعظم کے زیر استعمال ہے۔وزیر اعظم کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کا فی ناٹیکل میل خرچ 13 ڈالر یعنی1600 روپے بنتا ہے، پاکستانی روپوں میں مجموعی خرچہ دس ہزار سے 12 ہزار روپے تک بنتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات