لاہور کے چاروں حلقوں میں کے امیدواروں کی فہرستیں رٹیرننگ افسران نے آویزاں کردیں

لاہور سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر 58جبکہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر 73 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے

ہفتہ 1 ستمبر 2018 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2018ء) لاہور کے چاروں حلقوں میں کے امیدواروں کی فہرستیں رٹیرننگ افسران نے آویزاں کردیں۔، لاہور سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر 58جبکہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر 73 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضمنی الیکشن 2018 کاغذات نامزدگی جمع کروانے بعد امیدواروں کی لیسٹ آویزاں کردی گی۔

امیدورں کی فہرستیں رٹیرننگ افسران نے اپنے دفاتر کے باہر آویزاں کی ہیں۔ لاہور سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر 58 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ این اے 124 سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، عابد شیر علی، سمیت مسلم لیگ (ن) 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔این اے 124 سے پاکستان تحریک انصاف کے نعمان قیصر،، محمد خان مدنی، غلام محی الدین دایون نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

(جاری ہے)

این اے 124 سے کل 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔این اے 131 کل 41 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، غزالہ سعد، میاں مرغوب احمد، کنول نعمان، رابعہ فاروقی، عظمی بخاری سمیت 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ولید اقبال، ہمایوں اختر، کرن علیم خان، ابرار الحق سمیت 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پی پی 164 سے مسلم لیگ ن سے وحید گل، سہیل شوکت بٹ، جبکہ تحریک انصاف کے اعجاز ڈیال، غنضفر اقبال سمیت 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پی پی 165 میں راو شہباب الدین، سیف الملوک، امجد، نعیم جبکہ تحریک کے رہنماوں میں منشاء سندھو، عاطف ایوب میو سمیت 41 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔