ڈی آئی خان‘ تحصیل کلاچی کے حلقہ پی کے 99 پر ضمنی انتخابات کے موقع پر کانٹے دار مقابلے کی توقع

اتوار 2 ستمبر 2018 13:40

ڈی آئی خان۔02 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2018ء) تحصیل کلاچی کے حلقہ پی کے 99پر فتح اللہ خان میانخیل ،مولانا عبید الرحمٰن اور سردار آغاز خان گنڈہ پور کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ضمنی الیکشن14اکتوبر 2018کے سلسلے میں صوبائی حلقہ پی کے 99کلاچی کی نشست پر سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور شہید کے بیٹے آغاز خان گنڈہ پور ،فتح اللہ خان میانخیل،مولانا عبیدالرحمٰن سمیت 15امیدواروں نے ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جن میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے علاوہ آزادامیدوار بھی شامل ہیں ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے پندرہ امیدواروں میں سابق صوبائی وزیرزراعت شہید اکرام اللہ خان گنڈہ پورکے بیٹے آغازاکرام اللہ گنڈہ پور،محمد اکبر خان .

الحاج سردارعمرفاروق خان میانخیل ، داورخان کنڈی ،فتح اللہ خان میانخیل ، سردارفریدون خان گنڈہ پور،مولاناعبیدالرحمان . مجیب الرحمان . عبدالباسط جاوید . رنگین خان . احتشام اللہ خان . فضل الحق . رحیم دین . غلام عباس خان لطف الرحمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی کے 99کلاچی پرسابق صوبائی وزیرشہیدسرداراکرام اللہ خان گنڈہ پور کی الیکشن مہم کے دوران خودکش حملے میں شہادت کی وجہ سے الیکشن ملتوی ہونے پردوبارہ الیکشن ہورہاہے ۔