صدارتی انتخاب میں پی پی نے جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ،عابد شیرعلی

اگر اپوزیشن متحد ہو گئی تو ہم 4 ووٹوں سے جیت جائیں گے ، رہنما ن لیگ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 3 ستمبر 2018 16:27

صدارتی انتخاب میں پی پی نے جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ،عابد شیرعلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ر ہنما و سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں پی پی نے جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اگر اپوزیشن متحد ہو گئی تو ہم 4 ووٹوں سے جیت جائیں گے ۔ این اے 124 سے ضمنی الیکشن میں عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے اس موقع پر عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بغیر مشورے کے صدارتی امیدوار کے لئے اعتزاز احسن کا نام دیا ۔

(جاری ہے)

اے پی سی میں تین نام بجھوانے پر اتفاق کیا گیا پھر اعتزاز احسن کا نام بھیجنا سمجھ سے بالاتر ہے اگر اب بھی متحدہ اپوزیشن متفق ہو گئی تو ہم تحریک انصاف سے چار ووٹوں سے جیت کر صدارتی انتخاب اپنے نام کر سکتے ہیں مگر پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ہی ڈٹی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے صدارتی انتخاب میں متحدہ کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے ۔فضل الرحمان اور اعتزاز احسن دونوں قابل احترام ہے مگر بات اصولوں کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے بھی تین بار منتخب رکن رہ چکا ہوں کوشش کروں گا کہ اس بار این اے 124 سے انتخاب جیت کر عوام کو خدمت کو جاری رکھ سکوں ۔ ۔