انفنکس S3X کے جانئے وہ 5 منفرد فیچرز جنہوں نے موبائل صارفین کی توجہ حاصل کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 ستمبر 2018 14:07

انفنکس S3X کے جانئے وہ 5 منفرد فیچرز جنہوں نے موبائل صارفین کی توجہ حاصل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 ستمبر 2018ء) :پاکستان کی ایک بڑی سمارٹ فون کمپنی ''انفنکس'' نے حال ہی میں 12اگست 2018ء کو اپنا نیا موبائل انفنکس S3Xلانچ کیا جو کچھ ہی عرصے میں مارکیٹ میں چھا گیا اور قلیل عرصہ میں ہی موبائل صارفین کے مابین مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
انفنکس S3X نے مناسب قیمت میں موبائل صارفین کی توقع سے زیادہ فیچرز متعارف کروائے ۔

ہم آپ کو کچھ ایسی وجوہات بتاتے ہیں جن کو پڑھ کر آپ کو علم ہو گا کہ انفنکس S3X کیوں خریدنا چاہئیے۔انفنکس S3Xکو خریدنے کی پانچ بڑی وجوہات درج ذیل ہیں:
ڈسپلے:
انفنکس S3X میں پہلی مرتبہ ٹاپ نوچ اسکرین متعارف کروائی گئی جو اس کی فروخت میں کئی گنا اضافے کا سبب ہے۔ 6.2انچ اسکرین، FHD+، 19:9 تناسب کے ڈسپلے اور500nit برائٹنس کے ساتھ انفکنس S3X اپنے صارفین کو ایک فُل ویو ڈسپلے فراہم کرتا ہے
اور اس کا یہ ڈسپلے خصوصی طورپر گیمز کھیلنے اور موبائل فون پر فلمیں دیکھنے والے صارفین کی توجہ کا مرکز ہے۔

(جاری ہے)


 AIکیمرہ:
انفنکس S3X میں فرنٹ کیمرہ 16میگا پکسل کا ہے۔ فرنٹ کیمرہ میں Artificial Intelligence کی تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ انفنکس S3X میں فرنٹ کیمرے کے ساتھ بھی ایل ای ڈی فلیش موجود ہے جس کی مدد سے موبائل صارف کم روشنی میں بھی ایک اچھی اور واضح تصویر کلک کر سکتا ہے۔
اس میں موجود Artificial Intelligence تکنیک کے ذریعے انفنکسS3X اپنے صارف کی عمر ، جنس اور چہرے کے تاثرات کا بآسانی تعین کر سکتا ہے تاکہ آپ کی سیلفی کو مزید اچھا بنا سکے۔


Dualکیمرہ:
انفنکس S3X میں 13MPاور2MPکے دو رئیر کیمرے موجود ہیں۔ ان کیمروں کے ساتھ دو فلیش لائٹس بھی موجود ہیں جو تصویر کھینچتے وقت کم روشنی میں بھی ایک اچھی تصویر کلک کرنے کی صلاحیت کرتے ہیں۔ایک کیمرہ انتہائی clarityکے ساتھ Subjectکو Captureکرتا ہے جبکہ دوسرا کیمرہ Subjectکے گردونوا ح کی گہرائی تک کو captureکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یوں captureکی گئی تصویر کسی پروفیشنل کیمرے سے کھینچی گئی تصویر معلوم ہوتی ہے۔


بیٹری:
انفنکس S3X میں 4000mAhکی بیٹری موجود ہے جو اس موبائل میں موجود ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔
انفنکس S3X کم از کم دو دن لگاتار بغیر چارج کیے چل سکتا ہے جبکہ اس کی چارجنگ2A تیز ترین چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے جس سے صارف وقت کے ضیاع کے بغیر کچھ ہی وقت میں اپنا موبائل فون چارج کر سکتا ہے۔


پراسیسر:
انفنکس S3X میں Adreno 505 کے ساتھ Qualcomm Snapdragon 430 Octa-core پراسیسر موجود
 ہے۔ اس پراسیسر کی مدد سے اس موبائل میں اعلیٰ کوالٹی کے گرافکس کام کرتے ہیں۔ انفنکس اپنی FHD+ اسکرین کے ساتھ اپنے صارف کو ایک ہموار سطحی موبائل استعمال کرنے کا شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔
 
انفنکس S3X (3GB+32GB) کی موجودہ قیمت 22ہزار500روپے او ر انفنکس S3X (4GB+64GB) کی موجودہ قیمت 25ہزار 999روپے ہے۔

اس شاندار فون کو آن لائن یا ملک بھر میں موجود موبائل شاپس سے خریدا جا سکتا ہے۔ اس موبائل کا اُردو پوائنٹ پر ریویو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: