واضح ہوگیا کون حکومت کا سہولت کارہے، رانا ثناء اللہ

منگل 4 ستمبر 2018 21:59

واضح ہوگیا کون حکومت کا سہولت کارہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت کا سہولت کار قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی مستقبل میں بھی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا کام کرتی نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن جمہوری قوتوں کے امیدوار نہیں تھے، ان کی نامزدگی بدنیتی پر مبنی تھی۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی صرف حکومت کی سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے ،ْمسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی صرف حکومت کی سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔