Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی ڈیم فنڈ کی اپیل کے بعد عائشہ گلالئی میدان میں آگئیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عمران خان پر اعتماد نہیں اس لیے وہ ڈیم فنڈ میں عدم دلچسپی ظاہر کر ہے ہیں۔ عائشہ گلالئی کا ویڈیو پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 9 ستمبر 2018 12:47

وزیر اعظم عمران خان کی ڈیم فنڈ کی اپیل کے بعد  عائشہ گلالئی میدان میں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09ستمبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ایک ڈیم فنڈ بنایا ہے تا کہ پاکستان میں ڈیم بنائے جا سکیں اور پانی کی کمی کا مقابلہ کیا جا سکے اور میں اس پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔اصل میں یہ کام حکومت کا تھا لیکن چونکہ یہ ان کی ترجیحات میں شامل نہیں تھا اس لیے چیف جسٹس نے ملک میں پانی کی کمی کا نوٹس لیا اور قوم سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ دینے کی اپیل کی جس میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور یہ بات قوم کا چیف جسٹس پر اعتماد ظاہر کرتی ہے۔

جب کہ دوسری طرف وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک ڈیم فنڈ بنانے کا اعلان کیا جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈ جمع کروانے کی اپیل کی گئی۔

(جاری ہے)

لیکن جب ڈیم فنڈ میں پیسے جمع کروانے کا گراف دیکھا گیا تو بیرون ملک پاکستانیوں نے اس میں بہت کم دلچسپی ظاہر کی اور فنڈ میں پیسے بہت کم جمع کروائے گئے اور اس کی صاف وجہ ظاہر ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کا اعتماد پاکستانیوں پر نہیں ہے۔

کیونکہ وہ عمران خان کے ان تمام یو ٹرنز کو دیکھ چکے ہیں جو خیبر پختونخوا کی حکومت میں لیے گئے تھے اور جو پچھلے ایک ہفتے کے دوران لیے گئے۔پہلے اعلان کیا گیا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لیکن پھر آئی ایم ایف کے پاس جانے کے آپشن سے متعلق بات کی جانے لگی۔جب کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا اور کھاد کی قیمتوں میں بھیا اضافہ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی پہلے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تھیں لیکن انہوں نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان پر غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کا الزام عاید کیا اور اپنی الگ پارٹی تحریک انصاف گلا لئی بنا لی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات