وزیراعلی پنجاب کا صبح صبح راولپنڈی کچہری کا اچانک دورہ

سائلین کو دفتر کے باہر بٹھانے پر ڈی سی راولپنڈی کی سخت سرزنش

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 ستمبر 2018 11:33

وزیراعلی پنجاب کا صبح صبح راولپنڈی کچہری کا اچانک دورہ
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10ستمبر 2018ء) وزیراعلی پنجاب نے صبح صبح راولپنڈی کچہری کا اچانک دورہ کیا۔ سائلین کو دفتر کے باہر بٹھانے پر ڈی سی راولپنڈی کی سخت سرزنش کی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی سی آفس، سی پی او آفس، ریونیو آفس کا دورہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سائلوں کو دفتر کے باہر بٹھانے پر ڈی سی راولپنڈی کی سرزنش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہنگامی دورہ راولپنڈی کے وقت اکثر افسران اپنے دفاتر سے غیر حاضر تھے۔سی پی او راولپنڈی احسن عباس دفتر سے غائب تھے۔ڈی سی راولپنڈی عمرجہانگیر بھی آفس سے غیرحاضر تھے۔ذرائع کے مطابق شہر کے تینوں اسپتالوں کے ایم ایس اطلاع ملتے ہی دفاتر پہنچ گئے۔جب کہ دوسری طرف وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایمبولینس کے لیے وی آئی پی پروٹوکول اور سکیورٹی کی گاڑیاں روکنے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ سے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمبولینس کو ہر صورت راستہ دیا جائے پھر چاہے وہ میری اور سکیورٹی پر مامورگاڑیاں بھی ہوں، ایمبولینس گزرتے ہوئے تمام گاڑیاں سڑک کے کنارے روک دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کو راستہ دینا ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہئیے اور ہمیں یہ کلچر عام کرنا ہوگا۔ جس کے لئے سب سے پہلے خود عملی اقدامات کروں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان اور تبدیلی کو عملی شکل دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام وسائل پر صرف عوام کا حق ہے۔ عوام کو ان کے وسائل واپس کرنے کے لیے ہم آخری حد تک جائیں گے۔