مصر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں گیارہ عسکریت پسند ہلاک

پیر 10 ستمبر 2018 19:50

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) مصر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں گیارہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے ببتایا کہ کہ سیکیورٹی فورسز نے آریش کے ضلع گیسر الوادی میں ایک فیول اسٹیشن پر چھاپا مارا اس دوراقن فورسز کی کارروائی میں دو خطر ناک دہشتگردوں سمیت گیارہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے ۔حکام کا نکہناس ہے کہ سیکیو ٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مود بھی قبضے میں لیا ہے