نوزائیدہ بچوں کیلئے فارمولا دودھ کی روک تھام کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 11 ستمبر 2018 17:01

نوزائیدہ بچوں کیلئے فارمولا دودھ کی روک تھام کے مطالبے کی قرارداد پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) نوزائیدہ بچوں کیلئے فارمولا دودھ کی روک تھام کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ماں کے دودھ کی اہمیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا ، ماں کا دودھ بچے کی اولین ضرورت اور تاحیات بیماریوں سے بچا کا ذریعہ ہے لیکن پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کے لئے فارمولا دودھ کھلے عام فروخت ہو رہا ہے جس کے انتہائی مضر و خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، بچے بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر کرنے،فارمولا دودھ کے مضر صحت اثرات سے بچائو اور روک تھام کے حوالے سے سابقہ دور حکومت میں عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔ پاکستان بھر میں نوزائیدہ بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت، ضرورت اور فوائد کو اجاگر کرے۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ فارمولا دودھ کے باعث بچوں میں پھیلنے والی بیماریوں اور دیگر مضر اثرات کے حوالے سے مکمل آگاہی مہم چلائی جائے ۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ الفور فارمولا دودھ کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔