Live Updates

پشاور،سنٹرل کرم کے مشترکہ معدنیات کی متنازعہ جگہ پر فوری کام رکنے اور ڈپٹی کمشنرکرم کے اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ

منگل 11 ستمبر 2018 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) سنٹرل کرم کے قوم حاجی خیل کے مشترکہ معدنیات(سوپ سٹون) کی متنازعہ جگہ پر فوری کام رکنے اور ڈپٹی کمشنرکرم کے اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا ،مظاہر ین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے، مظاہر ین نے ڈپٹی کمشنر کرم کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ،مظاہر ے کی قیادت محمد عبداللہ جان نے کی ،اس موقع پر قوم حاجی خیل کے انجینئر عبید،حاجی امان اللہ ،عبدالوہاب،نور محمد اور د یگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کرم بصیر وزیر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے غیر قانونی طور پر لیز دوسروں کو د یتے ہیں اور لیز لینے پر وہ بھاری رقم بھی وصول کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈی سی سرکاری آفیسر نہیں بلکہ ایک ٹھیکیدارہے اور وہ بیجا ء قوم کے درمیان تنازعات پیدا کر نے کی کوشش کر ر ہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈی سی نے عبدالخالق نامی شخص کو معدنیات کا ٹھیکہ د یا ہے جو ایک دہشت گرد ہے اور اب بھی ان کا دہشت گرد تنظیموں کیساتھ روابط ہے جنہوں نے ضلع بھر میں امن کا فضا ء خراب کرنے پر تلے ہو ئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نے رواج ایکٹ کے خلاف ورزی کر کے قوم حا جی خیل کے مشران کو بلا وجہ گرفتار کیا گیا ہے اور ان کو اب تک ر ہا ئی نہیں ہو ئی ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،چیف جسٹس آف پاکستان،آرمی چیف ،کور کمانڈر، وزیر اعلیٰ محمود خان ، گور نر شاہ فر مان اور د یگر سے مطالبہ کیا ہے کہ متنازعہ پہاڑ پر کام روک د یا جا ئے، قوم کے مشران کو فی الفور ر ہا کیا جا ئے اور ڈپٹی کمشنر بصیر وزیر کیخلاف قانونی کارروائی کر کے ان کو ضلع بد ر کیا جا ئے ورنہ حاجی خیل قوم کے تمام افراد بنی گالہ کے سامنے احتجاج کر نے پر مجبور ہو جا ئینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات