Live Updates

آئی ایس آئی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی اور ہماری پہلی دفاعی لائن ہے،عمران خان

حکومت اور عوام مسلح افواج اور خفیہ ایجنسیوں کیساتھ کھڑے ہیں، ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں،وزیراعظم کی آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو

بدھ 12 ستمبر 2018 23:33

آئی ایس آئی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی  اور ہماری پہلی دفاعی لائن ہے،عمران ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی ہے اور ہماری پہلی دفاعی لائن ہے۔ حکومت اور عوام مسلح افواج اور خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کورٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کابینہ ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے انکا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم کو اسٹریٹجک اور انٹیلی جنس پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے قومی سلامتی سے متعلق آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسی ہے اور پہلی دفاعی لائن ہے۔ حکومت اور عوام مسلح افواج اور خفیہ ایجنسیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںا ور ان اداروں کی بے مثال کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات